لاہور ( اے بی این نیوز )روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہدنیا کو ماسکو کی ضرورت ہے،واشنگٹن یا برسلز کچھ نہیں کرسکتے۔ امریکا اور اس کے اتحادی اپنی تسلط پسندانہ خواہشات پر عمل پیرا ہیں۔
عالمی سیاست کا بہاؤ مغرب کی خواہشات کے خلاف چل رہا ہے۔ دنیا پر حکمرانی کرنے کے عادی لوگوں کی بات اب نہیں سنی جارہی۔مغرب کے اپنے استثنیٰ کے بارے میں عقائد عالمی المیے کا باعث بن سکتے ہیں۔ کوئی ضمانت دے سکتا کہ مغرب اپنی پوزیشن کیلئے جوہری ہتھیار کا سہارا نہیں لے گا۔
امریکا اور اس کے اتحادی اب بھی دہشتگردی ،نسل کشی کو جواز بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں :نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات، فواد چوہدری ، علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت تمام ملزمان قصور وار قرار