اہم خبریں

سموگ بے قابو،تدارک کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، جانئے کیا

لاہور ( اے بی این نیوز     )سموگ کے تدارک کیلئے پنجاب بھر میں رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم ۔ اتوار کو مکمل بند رہیں گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے لاری اور بسوں کے لاہور شہر میں داخلے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ تمام نجی دفاتر میں 2دن کیلئے ورک فراہم ہوم کرنے کا بھی حکم۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرک اور ٹرالر سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں۔ ڈولفن پولیس اور پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے جائیں۔
اصل آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھواں چھوڑنا ہے۔ اگر لاری اور بسوں کو نوٹس دیئے ہیں تو ابھی تک بند کیوں نہیں ہوئیں؟ دھواں چھوڑنے والی بسوں کو 50۔ 50 ہزار جرمانہ کریں تو کیسے ٹھیک نہیں ہونگے۔ ہم حکومت کی مدد کیلئے یہ اقدامات کر رہے ہیں۔ حکومت شاید عدالتی احکامات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی ۔
سموگ ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنےلائف سٹائل میں تبدیلی لانا ہوگی ۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیان ۔ کہا ایسا نہیں کہ سموگ صرف پاکستان میں ہے باقی ممالک میں نہیں۔
بیجنگ آخری 26سالوں سے سموگ سے مقابلہ کررہا ہے۔ وہ بھی سموگ میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ حکومت پاکستان بھی سموگ والے مسئلے پر اقدامات کررہی ہے۔ دہلی کی حکومت کو بھی اقدامات کرنا ہوں گے ۔

ان کے پاس اور کوئی چوائس نہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ اگر سموگ ڈپلومیسی شروع ہوجائے تو اس سے بہتر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ ہمیں بھی اپنے لوگوں کو مرنے سے بچانا ہوگا۔

مزید پڑھیں :آئی ایم ایف نے پاکستان سے انتہائی تکلیف دہ فیصلے کرانے کا اعتراف کر لیا

متعلقہ خبریں