اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 616پوائنٹس کا اضافہ۔ انڈیکس 93 ہزار140 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔ گز شتہ روزکاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 92 ہزار 520 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 20 پیسےکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر آگیا۔
مزید پڑھیں :توہین عدالت کیس،عمران خان سے منگل کو اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات کرانیکا حکم