اہم خبریں

سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ گورنرکے بجائے وزیراعلیٰ کو دینے کا فیصلہ

پشاور ( اے بی این نیوز   ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں طے کیا گیا کہ سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ گورنرسے وزیراعلیٰ کو دینے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات کے چانسلراب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
خواتین جامعات کی وائس چانسلرز صرف خواتین تعینات کی جائینگی۔ وائس چانسلرز کی تقرری کی مدت 3سے بڑھا کر 4سال کردی گئی۔ یونیورسٹی ایکٹ 2012میں ترمیم کے بعداختیارات وزیراعلی کومل جائیں گے۔
ترمیم مسودہ جلد تیار کرکے منظوری کیلئےاسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔
مزیدپڑھیں :جنوبی وزیرستان،فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ،پانچ خوارج جہنم رسید،چار بہادر جوان شہید

متعلقہ خبریں