اہم خبریں

30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجرا میں تاخیر کا خدشہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )چائنیز مارکیٹ میں رواں مالی سال 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجرا میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پراسس میں تاخیر کے باعث جون 2025 کے بعد پانڈا بانڈز کا اجرا ہو سکے گا، وزارت خزانہ کے ذرائع مطابق
رواں مالی سال ایکسٹرنل فنانسنگ میں پانڈا بانڈز اجرا کا پلان شامل۔ 30 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈز جاری نہ ہونے کے باعث ایکسٹرنل فنانسنگ کا بوجھ بڑھے گا۔ چائنا ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس سے پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے حمایت مانگی گئی تھی۔
کمپنی کی حمایت کے بغیر کمرشل بینک سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کرتے۔ بانڈز بیرونی قرضوں پرسود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کرنے کیلئے جاری ہونگے۔ رواں مالی سال کی آئندہ سہ ماہی کے دوران پانڈا بانڈز کا اجرا کیا جانا تھا۔
بانڈز کیلئے چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی گئیں تھیں۔
مزیدپڑھیں :پنجاب میں سموگ کے بارے تازہ ترین صورتحال،جانئے کہاں پر دھند اور تاریکی کا راج رہے گا

متعلقہ خبریں