اہم خبریں

ہمارا مقصدعمران خان کی رہائی اور اس جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا خاتمہ ہے، اسد قیصر

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )پی ٹی آئی 9 نومبر کو صوابی موٹر وے پر جلسہ کرے گی ۔ ملک بھر سے لوگ جلسے میں شریک ہونگے۔ اسد قیصر کی میڈیا سے گفتگو۔ کہا ہمارا مقصدعمران خان کی رہائی اور اس جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا خاتمہ ہے ۔

ٹرمپ کی کامیابی سے ہمارا کوئی لینا دینانہیں ہم اپنی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ خواجہ آصف عمر کے اس حصے میں نہیں کہ انہیں خود پتا نہیں وہ کیا کہہ رہے ہیں ۔ ہم عمران خان کی رہائی تک ہر فورم پر جنگ لڑتے رہیں گے ۔ عمر ایوب کہتے ہیں ٹرمپ کو انتخابات جیتنے پر بحیثیت لیڈر آف اپوزیشن مبارک باد دی۔

آئینی بینچ کے سربراہ کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن میں مخالفت کی تھی۔ عمران خان کو جیل میں سولیات میسر نہیں۔ ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے یہ ہمارا جمہوری حق ہے۔

مزیدپڑھیں :خیبرپختونخوا حکومت کا آئی جی اسلام آباد کےخلاف صوبے میں مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں