اہم خبریں

ٹرمپ کی حکومت آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ٹرمپ کی حکومت آنے سے پاک امریکا تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ۔ کہا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں ۔ پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور پارٹنر ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ۔

پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم 11نومبر کو سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔ غزہ میں نسل کشی کو فوری بند کرنے کیلئے اقوام عالم اپنا کردار ادا کرے۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جنگی جرائم کے تحت تحقیقات ہونی چاہئیں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تحفظات ہیں

مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا حکومت کا آئی جی اسلام آباد کےخلاف صوبے میں مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں