پشاور ( اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا ہاؤس میں توڑ پھوڑ۔ خیبرپختونخوا حکومت کا آئی جی اسلام آباد کےخلاف صوبے میں مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ۔ ایف آئی آر میں چند نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ علی امین کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں فیصلہ۔ کابینہ ارکان نے کہا اسلام آباد احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ اور تشدد کیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کےخلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کہتے ہیں آئی جی اسلام آباد کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائینگے۔ سی ڈی اے کے پی ہاؤس بند کرنے کیلئے مختلف بہانوں کا سہارا لے رہی تھی ۔ قانون کے مطابق کوئی بھی پاکستانی کسی جرم میں ملوث ہو تواس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران لندن میں قتل ہوئے ایف آئی آر یہاں ہوئی ۔ ہم بھی آئی جی اسلام آباد کیخلاف یہاں ایف آئی آر درج کرینگے۔
مزیدپڑھیں :پاکستانی طلباء نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا