اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے 9 نومبریوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیا ۔ کابینہ ڈویژن نے 9 نومبر کو اقبال ڈے کے حوالے سے سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 9 نومبر کو پاکستان بھرمیں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منایا جائے گا اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اور بعد میں جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔
ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا، سیاستدان کی حیثیت سے ان کا سب سے بڑا کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے،
یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔مصور پاکستان علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے، انہیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فوجداری مقدمات بند کرنے کی تیاریاں