اہم خبریں

صدرمملکت کی گورنرپنجاب سے ملاقات،صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور

لاہور(نیوزڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور دیا ہے۔ دورہ لاہور کے دوران بلیغ الرحمان سے ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے۔ علاوہ ازیں ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات آئینی مدت میں ہونے چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جمعہ تک لاہور میں قیام کریں گے۔

متعلقہ خبریں