اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 6 پارٹی رہنماوں کی آج ملاقات متوقع

راولپنڈی(نیوزڈیسک) اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آج پارٹی کے 6 اہم عہدیدار وں کی ملاقات کا امکان، ملاقات کرنیوالوں میں شبلی فراز، عامر ڈوگر اور اسد قیصر شامل جبکہ شیخ وقاص اکرم، علامہ راجہ ناصرعباس اور ملک احمد خان بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرداراعجازاسحاق نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے کی توہینِ عدالت درخواست پر سماعت کی جبکہ سابق وزیراعظم کی جانب سے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصل چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ پہلے اسی عدالت سے آرڈر ہو چکے ہیں، جیل رولز کے مطابق عدالت نے آرڈر جاری کئےتھے۔عدالت نے سوال کیا کہ اب کیا صورتِ حال ہے؟ جس پر وکیل فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں پھر منسوخ کردی گئی ہیں. ہم بار بار اس عدالت کو تکلیف دیتے ہیں لیکن مجبورا ہمیں یہاں آنا پڑتا ہے، شبلی فراز، عمرایوب اور اسد قیصر کو ملنے نہیں دیا گیا، اسی عدالت نے 3 وکلاء پر مشتمل کمیشن بھی قائم کیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پوچھا کہ درخواست گزار اب کسی کیس میں سزا یافتہ تو نہیں، جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ نہیں درخواست گزار اب سزا یافتہ نہیں انڈر ٹرائل قیدی ہے۔
امریکی صدارتی الیکشن مہم پر 16 ارب ڈالر خرچ ہوئے، عالمی رپورٹ جاری

متعلقہ خبریں