اہم خبریں

ڈی جی خان: ٹریفک کا خوفناک حادثہ، سکول پرنسپل امجد مبین سمیت 4 خواتین ٹیچرز جاں بحق،7 افراد زخمی

ڈیرہ غازی خان (نیوزڈیسک) ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور روڈ پر ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث پرنسپل سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے ، حادثے میں تین خواتین ٹیچر بھی شامل ہیں، حادثہ سخی سرور روڈ حبیب آباد کے قریب پیش آیا

، چارٹر ہاوس سکول کے پرنسپل کی گاڑی میں موجود تھے ، حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ حادثے میں پرنسپل سید امجد مبین اور تین فیمیلز ٹیچرز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں نجی سکول پرنسپل سمیت 4 خواتین ٹیچرز موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں پرنسپل سید امجد، ٹیچرز کرن ، نوشین اور طاہرہ شامل ہیں ۔
امریکی صدارتی الیکشن مہم پر 16 ارب ڈالر خرچ ہوئے، عالمی رپورٹ جاری

متعلقہ خبریں