اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنماصبح سےاپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کررہےہیں۔ ٹرمپ کےآنےسے یوکرین اور پاکستانی حکومت پریشان ہے۔ راناثنااللہ نےٹرمپ کےبارےمیں اپنےپرانےبیانات کوپھردہرایا۔
ٹرمپ نےابھی حلف نہیں لیاتوراناثنااللہ چاہتےہیں کوئی بڑاجھگڑاشروع کردیں۔ یہ لوگ اب پاکستان کی لڑائیاں چھوٹی سمجھتےہیں کوئی بڑاجھگڑاچاہتےہیں۔ یہ لوگ اتنےہی تگڑےتھےتوپرانی ٹویٹس ڈیلیٹ نہ کرتے۔ ایک طرف مبارکباددیں دوسری طرف دھمکیاں دےرہےہیں۔ عالمی ادارےکہہ چکےبانی پی ٹی آئی کیخلاف حکومت نےجھوٹےکیسزبنائے۔
بانی پی ٹی آئی نےباہرجاناہوتاتوبہت پہلےچلےجاتے۔
بانی پی ٹی آئی ڈیل کرکےملک سےباہرکیوں جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کےکیسزپرفیصلےہوبھی جائیں توکوئی فرق نہیں پڑےگا۔ حکومت25کروڑعوام کولاٹھی گولی سےخاموش نہیں کراسکتی۔
استحکام نہیں آرہاکیوں کہ حکومت کی توجہ صرف بانی پی ٹی آئی پر ہے۔
میراخیال ہےبانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےٹرمپ مداخلت کریں گے۔ کانگریس قراردادوں کوٹرمپ نظراندازنہیں کریں گےجیسےبائیڈن نےکیا۔
مزید پڑھیں :آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات