اہم خبریں

ٹرمپ کےاقتدارمیں آنےکےبعددنیاکےحالات بہترہوں گے،مشاہدحسین سید

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )  سینئرسیاست دان مشاہدحسین سید نے کہا ہے کہ  خوش آئندبات ہے کہ ڈونلڈٹرمپ انتخابات میں کامیاب ہوئے۔ ڈونلڈٹرمپ حالات سےلڑنےوالاانسان ہے،امریکی تاریخ میں کبھی ہاراہواشخص دوبارہ منتخب نہیں ہوا۔
جوبائیڈن کوسازش کےذریعےاقتدارسےالگ کیاگیا۔ نوازشریف کوبھی2017میں سافٹ کوکےذریعےہٹایاگیا۔
2022میں بھی سافٹ کوکےذریعےعمران خان کی حکومت گرائی گئی۔ ڈونلڈٹرمپ نےکاملاہیرس سے50لاکھ سےزیادہ ووٹ حاصل کیے۔ امریکی عوام نےثابت کردیاکہ وہ ڈونلڈٹرمپ کےساتھ کھڑےہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

ڈونلڈٹرمپ نےکاملاہیرس سے50لاکھ سےزیادہ ووٹ حاصل کیے۔ ٹرمپ کےاقتدارمیں آنےکےبعددنیاکےحالات بہترہوں گے۔ پہلےدن کہاتھاڈونلڈٹرمپ جیت کرواپس اقتدارمیں آئیں گے۔
امریکی میڈیاڈونلڈٹرمپ کوسپورٹ نہیں کررہاتھا۔ کاملاہیرس اورجوبائیڈن اسٹیبلشمنٹ کےاشاروں پرچلتےہیں۔ سمجھتاہوں جنرل ضیاکادورآج کی نسبت صحافت زیادہ آزادتھی۔ روایتی صحافت کاامریکی میڈیاپرکوئی اثرنہیں پڑا۔
سوشل میڈیا بہت بڑی طاقت بن چکاکسی کوروکانہیں جاسکتا۔ ڈونلڈٹرمپ فلسطین اسرائیل جنگ کوبندکراسکتاہے۔ ہمارےلیڈراپنےآپ کوحقیرسمجھتےہیں اس لیے ہم آگےنہیں بڑھ سکے۔
ہمارےسیاستدانوں کوڈرکس چیزکاہےپاکستان اہمیت کاحامل ہے۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ عمران خان کو لے جانا چاہیں تو بھیج دینا چاہیے،رانا ثنااللہ

متعلقہ خبریں