اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے گزشتہ روز ملاقات کی اندرونی کہانی باہر آ گئی۔ مولانا فضل الرحمان کے پاکستان تحریک انصاف سے شکوے۔ ذرائع کے مطابق
مولانا کا موقف پہلے میرے بارے میں اپنی پارٹی کے اندر تو تحفظات دور کریں۔ آپکا جنرل سیکرٹری ہو یا وزیر اعلیٰ پریس کانفرنس میں میرے بارے میں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔
میں آپکے ساتھ آئینی ترمیم میں بھی چلا ہر حد تک بات بھی مانی۔
لیکن آپ کی اپنی پارٹی کے اندر ہی کوئی سسٹم نہیں ہے۔ان حالات میں میں کیسے ساتھ چلیں ؟ اسد قیصر کی احتجاجی تحریک میں بھی شامل ہونے کی دعوت۔ مولانا نے فی الحال انکار کر دیا میں ابھی ملک سے باہر جا رہا ہوں سوچنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں :190ملین پاؤنڈریفرنس پرسماعت،عمران خان عدالت میں پیش