اہم خبریں

بجلی سستی کر دی گئی،جانئے فی یونٹ کتنی قیمت کم ہو ئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 28 پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
بجلی کی قیمت میں کمی ستمبر کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں کی۔ سی پی پی اے نے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 30 اکتوبر سماعت کی۔

اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں :عوام9 نومبر کوصوابی موٹروے انٹر چینج پہنچے،عمران خان کی رہائی تک کسی صورت واپسی نہیں ہوگی، علی امین

متعلقہ خبریں