لاہور ( اے بی این نیوز )لاہور سے سموگ کے بادل نہ چھٹے۔ آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر برقرار۔ اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس1133 تک جا پہنچا ۔ ۔ لاہور آئندہ تین دن تک تیز ہواؤں کی زد میں رہے گا ۔ سموگ کی صورت حال بدترین ہونے کا خدشہ ۔ محکمہ ماحولیات کی آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کی پیشگوئی ۔ شہریوں کو ماسک اور عینک کے استعمال کا مشورہ ۔ لاہور میں سموگ کے باعث آنکھوں اور گلے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ۔ ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ۔ سموگ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔ سنیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ۔ عالمی سطح پر یہ بات تسلیم کی جارہی ہے کہ بھارت سے آ لودگی پھیل رہی ہے۔ دونوں ممالک جب تک سموگ کے حوالے سے کام نہیں کریں گے تب تک صورت حال تبدیل نہیں ہو گی۔
مزید پڑھیں :سابق اداکارہ ریما خان نے امریکی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد تصویر شیئر کردی