لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت کا ہائیر سیکنڈری تک تمام سکول بند کرنے کا اعلان ، ماسک کا استعمال لازمی قرار دیدیا ۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسموگ خاتمے کیلئے تمام محکمے کام کر رہے ہیں،
ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم جدید آلات سے تعمیر کیا گیا ہے ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے سے اسموگ میں اضافہ ہوا، پلاسٹک بیگز پر پابندی مگر خلاف ورزی تاحال جاری ہے ، اگر ماسک کا استعمال نہیں کیاجاتا تو میتھین اپنے پھیپڑوں کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ بچیوں کو آن لائن اسٹڈی کی جانب لے جائیں، راجھستان اور دیگر اضلاع کی ہوا نے ملتان اور گوجرانولہ کو متاثر کیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سے زائد ہے۔
پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کر رہے ہیں، 17 نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں ذوم میٹنگز ہوں گی، ماسک ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے، آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔
ٹرمپ کی کامیابی امریکی عوام کی فتح، جنگ کیخلاف عوامی ریفرنڈم ،بلاول بھٹو کی نومنتخب امریکی صدر کو مبارکباد