اہم خبریں

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا سیاسی ڈھانچہ ختم ہوگیاہے، شاہد خٹک

اسلام آباد( اےبی این نیوز      )رہنما تحریک انصاف شاہد خٹک نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد موجودہ نظام کے خلاف ہے۔ کیااس سسٹم نےعمران خان کوکوئی ریلیف دیا؟
ایک سال سےزائدہوگیاعمران خان جیل میں قیدہیں۔
تحریک انصاف پاکستان کی سب بڑی سیاسی جماعت ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان کاواضح بیان ہے کہ ڈیل نہیں کروں گا۔
مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹ کی سنگل لارجسٹ پارٹی بن جائے گی۔
عمران خان نے کہا تھا ترمیم سے مجھے فائدہ ہوگا لیکن ملک کا نقصان ہوگا۔ پیپلزپارٹی سے ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ ختم ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا سیاسی ڈھانچہ ختم ہوگیاہے۔
جس پارٹی کے ساتھ قوم کھڑی ہو وہ ہمیشہ قائم رہے گی۔
رہنما پیپلزپارٹی قادرمندوخیل نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔ اختلاف رائے کا مطلب اختلافات نہیں ہوتے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی باتوں میں تضاد ہے۔
26ویں ترمیم کے مسودے سے پی ٹی آئی اور جے یوآئی نے اختلاف نہیں کیا۔
خیبرپختونخوا میں لوگوں کے پاس روزگار نہیں۔ پی ٹی آئی کے اپنے وزیرعلی امین گنڈاپور کو کرپٹ کہہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :آج جس طرح سے آئینی بینچ بنایا گیا ہے یہ سپریم کورٹ پرحملہ ہے ،فیصل چوہدری

متعلقہ خبریں