اسلام آباد( اےبی این نیوز ) پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور ہم حکومت قانون سازی کے خلاف ایک جیسا موقف رکھتے ہیں ۔
جو قانون سازی کی گئی ہے اس ہم دونوں اپوزیشن جماعتیں اسے غلط قرار دے رہی ہیں ۔
آج جس طرح سے آئینی بینچ بنایا گیا ہے یہ سپریم کورٹ پرحملہ ہے ۔ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے ۔ عمران خان نے آئینی ترمیم اور آئینی بینچ جیسے اقدامات کو عوام اور عدلیہ پر حملہ قرار دیا ہے ۔ وہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ان ترامیم کو مان لیا گیا تو عوام کو یہ ایکسٹنشن مافیا چیونٹیوں کی طرح کچلے گا مولانا فضل الرحمن سے آئینی ترمیم اور قانون سازی اور اگلے لائحہ عمل پر بات ہوئی ہے
عمران خان کا کوئی پیغام لیکر نہیں آیا
سیاسی کمیٹیاں ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کریں گی مگر ابھی تو کچھ وقت لگے گا ۔ سپریم کورٹ کے ججز حکومتی ترامیم کی وجہ سے تقسیم ہوئے جو حکمرانوں کے لئے فائدے اور عوام کے لئے نقصان دہ ہے
مزید پڑھیں :یاسین ملک کوادویات فراہم نہیں کی جارہیں،مشعال ملک