اسلام آباد( اےبی این نیوز )وفاقی حکومت کارائٹ سائزنگ اقدامات کےتحت تمام عارضی آسامیاں ختم کرنےکا فیصلہ ۔ وزارت خزانہ نے وفاقی کابینہ کا فیصلہ تمام وزارتوں اورڈویژنز کو بھجوادیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق
تمام عارضی اور ہنگامی آسامیوں کوختم کیا جائے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ یہ فیصلے حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے تحت کیے گئے ہیں ۔
نائب قاصد، سیکورٹی گارڈ، مالی، خاکروب کی آسامیاں ختم ہوں گی ۔
سینٹری ورکرز، ریکارڈ سارٹر، کارپینٹر، الیکٹریشن پلمبر کی آسامیاں بھی ختم کی جائیں گی۔ ان آسامیوں کے لیے نئی بھرتیوں پربھی پابندی عائد ہوگی۔ مستقبل میں وزارتیں، ڈویژنز اور ادارے ایسی بھرتیاں نہیں کریں گی۔
مزید پڑھیں :توشہ خانہ 2ریفرنس پرسماعت،عمران خان کمرہ عدالت میں پیش،بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور