راولپنڈی ( اےبی این نیوز )اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2ریفرنس پرسماعت۔ ؑعمران خان کوکمرہ عدالت میں پیش کردیاگیا بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظورکرلی
عدالت کی آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت۔ وکلا صفائی نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیئے۔ پبلک پراسیکیوٹرکی جانب سے دلائل میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی بریت کی مخالفت کی۔عدالت نے توشہ خانہ 2کیس کی سماعت8نومبرتک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں :پاکستان اور ایران کا دہشتگردی چیلنجز سے ملکر نمٹنے پر اتفاق، اسرائیلی جارحیت کی مذمت