اہم خبریں

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق ہر صوبے سے 2، 2 جج آئینی بینچ میں شامل ہوں گے۔
جوڈیشل کمیشن نے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دیدیا۔ آئینی کورٹ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان ہوں گے۔ جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا سے بینچ میں شامل. جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن رضوی سندھ سے بینچ میں شامل.پنجاب سے جسٹس امین الدین اور جسٹس عائشہ ملک شامل. بلوچستان سے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جمال مندوخیل شامل.ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی ،منصور علی شاہ،منیب اختر،عمرایوب اور شبلی فراز نے مخالفت کی.

مزید پڑھیں :پاکستان اور ایران کا دہشتگردی چیلنجز سے ملکر نمٹنے پر اتفاق، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

متعلقہ خبریں