نیویارک ( اے بی این نیوز )مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو کی کوئی ناراضگی ہوتی تو کل ان کے بندے ووٹ نہ دیتے۔ جتنی بھی قانون سازی ہوئی ہے پارلیمنٹ میں ان کے ممبر موجود تھے۔
میرے علم میں تو نہیں ہے کہ کوئی ناراضگی ہے،وہ اے بی این نیوزسے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میڈیا پرخبریں چل رہی ہیں، میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں۔
حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لےکرچل رہی ہے، بیچ راستے چھوڑنے والے نہیں۔
وزیراعظم نے تمام اتحادیوں کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ پیپلز پارٹی پر منحصر ہے کہ وہ کابینہ میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں۔
مزید پڑھیں :پریکٹس پروسیجر کمیٹی اجلاس کے مینٹس منظر عام پر آگئے