راولپنڈی (نیوزڈیسک)مرکزی رہنما تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیر اعظم سواتی عدالت سے رہائی ملنے کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلئے ، ذرائع کے مطابق اٹک پولیس نے اعظم خان سواتی کو اٹک سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ٹیکسلا پولیس نے اٹک جیل سےرہا ہوتے ہی اعظم سواتی کودوبارہ گرفتار کرلیا، اعظم سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی تھی۔
جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے26 ویں آئینی ترمیم پرفل کورٹ بینچ بنانے کا مطالبہ