اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شہریوں پر2سال میں953ارب روپےکے اضافی بوجھ کےبعد ایک اوربوجھ ڈالنے کی تیاری۔ گھریلوصارفین کی گیس2سال میں3بارمہنگی کی جاچکی،چوتھی باراضافےکاامکان۔
اوگرا سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پرکل لاہور میں سماعت کرے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پراوگرا8نومبرکو کراچی میں سماعت کرے گی۔ اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختون خواہ کےلیےگیس 3.66فیصد مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سندھ اوربلوچستان کےلیےگیس 53.47 فیصدمہنگی کرنےکی درخواست ہے۔ گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنےکی درخواستیں اوگرا میں دائرکر رکھی ہیں۔ سوئی ناردرن کی اوسط قیمت میں 64.16 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کی گیس کی اوسط قیمت 1810.38 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکرنےکی درخواست کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کی جانب سے 669.07 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافےکی درخواست ۔
سوئی سدرن کی اوسط قیمت 1920.39 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکرنےکی درخواست کی ہے۔
گیس کمپنیوں نےیکم جولائی 2024 سےگیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گیس صارفین پر2سال میں953 ارب روپےکااضافی بوجھ ڈالا گیا۔ جنوری2023 سےاب تک حکومت گھریلوصارفین کی گیس3 بارمہنگی کرچکی ہے۔ سابقہ اتحادی حکومت میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا گیا تھا۔ نگران حکومت کے مختصر دور میں گیس2 بار مہنگی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں :آئی ایم ایف دباؤ کے باوجود پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ















