اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنما پی ٹی آئی سید محمد علی سرفراز نے کہا ہےکہ 2024پر ہرطرف سے اعتراضات عائد ہوئے۔ فارم47والی حکومت قانون سازی کی مجاذنہیں تھی۔ 26ویں آئینی ترمیم میں بہت سی چیزیں کلیئر نہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی تر میم پاس کرانےکیلئےہمارےایم این ایزپردباؤڈالاگیا۔ انتظارپنجوتھہ کی مثال سامنےہےکیسےلوگوں پردباؤڈالاگیا۔
سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ آرٹیکل 184کا ہمیشہ غلط استعمال کیا گیا۔ بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ میں اصلاحات کررہے ہیں۔ میری نظر میں تمام ججز برابر ہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔
آئینی ترمیم کوئی جلدبازی میں نہیں کی گئی ۔ آئینی ترمیم کیلئے کافی عرصے سے مشاورت ہوتی رہی ۔ ہم نہیں چاہتے کہ کسی کے ساتھ زیادتی ہوں۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ،کوہسار پولیس نے انتظار حسین پنجوتھہ کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا