اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان کے وکیل و فوکل پرسن انتظار حسن پنجھوتہ کی بازیابی کا معاملہ ۔ اٹک پولیس نے انتظار حسین پںجھوتہ کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا ۔
اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انتظار حسین پنجھوتہ کے مبینہ اغوا و لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج ہے ۔
ایس پی سٹی اسلام آباد پولیس نفری کے ساتھ اٹک پہنچے اور انتظار حسین پںجھوتہ کو حفاظتی تحویل میں لیکر اسلام آباد لےآئے ۔ انتظار حسین پںجھوتہ کو اٹک کے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے اغوا کاروں سے بازیاب کرایا تھا۔
اغوا کار کراس فائرنگ کرتے ہویے گاڑی چھوڑ کر ویرانے میں فرار ہوگئے۔ انتظار حسین گاڑی سے ہاتھ پاؤں بندھی حالت میں بازیاب ہوئے تھے ۔ اسلام آباد پولیس انتظار حسین پںجھوتہ کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں بازیابی ڈال کر رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی ۔
انتظار حسین پںجھوتہ سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں اغوا کاروں کی گرفتاری کے کیے تفتیش کو بھی آگے بڑھایا جائے گا ۔ انتظار حسین پںجھوتہ نے بازیابی کے بعد ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ ملزمان دو کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے رھے ۔
کوہسار پولیس نے انتظار پنجوتھہ کو الصبح اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔ کوہسار پولیس گزشتہ رات انتظار پنجوتھہ کو حسن ابدال پولیس سے لیکر آئی تھی۔
مزید پڑھیں :عدم اعتماد کے وقت اسمبلی تحلیل کرنے کا منصوبہ صرف4لوگوں کو پتہ تھا،فواد چودھری