اہم خبریں

اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وال چاکنگ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کر دی گئیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں وال چاکنگ پر پابندی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ پابندی کے باوجود وال چاکنگ کرنے پر 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
7 افراد کو اے سی سیکرٹریٹ نے بارہ کہو سے گرفتار کیا۔ 4 افراد کو اے سی صدر نے مارگلہ ایونیو سے حراست میں لیا۔ تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔
ڈی سی اسلام آبادنے وال چاکنگ کیخلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں شدید سموگ کے باعث پرائمری سکول ایک ہفتے کے لیے بند

متعلقہ خبریں