اہم خبریں

انتظار پنجوتھہ 24 گھنٹوں میں وآپس گھر آ جائیں گے، اٹارنی جنرل کی یقین دہانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )انتظار پنجوتھہ 24 گھنٹے میں وآپس گھر آ جائیں گے۔ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں یقین دہانی کرا دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ 24 گھنٹے کب سے شروع ہو رہے ہیں ۔ اتارنی جنرل نے کہا آج 10 بجے سے 24 گھنٹے کاؤنٹ ہونگے ۔ میں آئی جی اسلام آباد سے کہوں گا علی بخاری سے رابطے میں رہیں ۔ یہ میری ذمہ داری ہے ۔ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس میں کہا اس کو کیس پیر کے لئے رکھ رہا ہوں ۔ میں اس پر آرڈر پاس کر دوں گا۔ سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں :مہنگائی بے قابو ہو گئی،انڈے،لہسن،دال مونگ، گھی، آلوسمیت جانئے کیا کیا مہنگا ہوا

متعلقہ خبریں