اسلام آباد (نا صر نقوی )حکومت کا مزید دو آئینی ترامیم لانے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق ایک آئینی ترمیم بلدیاتی اداروں کی تشکیل اور ان کے انتخابات کے بارے میں ہے۔
دوسری آئینی ترمیم فوجی عدالتوں کے قیام کے بارے میں ہے۔
26ویں آئینی ترمیم میں جمیعت علمائے اسلام کی حمایت حاصل کرنے کیلئیے فوجی عدالتوں کے قیام والی شق نکال دی گئی تھی۔ مخصوص نشستوں پر بحال ہونیوالی خواتین اراکین اسمبلی ان دونوں آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینگی۔
ان دونوں آئینی ترامیم کی منظوری تک قومی اسمبلی کا اجلاس جار ی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں آج نماز جمعہ کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث بینک بند