اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری کی ملاقات ۔ ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز اور یو ایس ایڈ پنجاب چپٹر کی نمائندہ عریشہ بانوبھی موجود تھیں ۔
باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تجارت، کلائمیٹ چینج، وویمن اکنامک ایمپاورمنٹ، ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ
کلائمیٹ چینج ،ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے امریکہ کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ خواتین کے تحفظ کے لئے پنک بٹن، ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کئے ہیں۔
سکلڈ ہیومن ریسورس کے لئے جدید طرز پر انٹرن شپس کرائی جا رہی ہیں۔
پاکستان اور امریکہ کی پارٹنر شپ خطے کی ترقی اور امن کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کو مزید تقویت بخشنے کے لئے کوشاں ہیں۔
پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گڈ گورننس اورشفافیت کے نئے معیار قائم کئے ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ملاقات میں مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر غور کیا گیا۔
دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کے مواقع پر گفتگو بھی کی گئی۔
مزید پڑھیں :عمران خان نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت