اہم خبریں

پاکستان میں انٹرنیٹ مکمل طور پر بحال کردیا گیا، پی ٹی اے کا دعویٰ

اسلام آباد(    اے بی این نیوز        ) پاکستان میں انٹرنیٹ مکمل طور پر بحال کردیا گیا، پی ٹی اے کا دعویٰ۔ ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا، ترجمان پی ٹی اے کے مطابق
جون میں ایس ایم ڈبلیو 4 اور اگست میں اے اے ای ون سب میرین کیبل میں فالٹ سامنے آیا تھا۔ دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا سارٹ فال دور ہوگیا۔
انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔
2023 میں صلاحیت میں اضافے کیلئے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا۔ کنیکٹیوٹی کیلئے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا۔ دو ٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں :امریکی اراکین کانگریس کا عمران خان کیلئے خط ملکی معاملات میں مداخلت قرار

متعلقہ خبریں