اہم خبریں

شبلی فراز ،عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان نے نام فائنل کر دیئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )شبلی فراز ،عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کیلیے بانی پی ٹی آئی نے نام فائنل کر دیئے۔ سلمان اکرم راجہ نے آج بانی پی ٹی آئی کے سامنے نام رکھے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے جوڈیشل کمیشن کے لیے ناموں کا فیصلہ ہو گیا ۔

بانی تحریک انصاف نے دو ناموں کی باقاعدہ منظوری دے دی ۔ بانی تحریک انصاف نےدونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کیا۔
سینٹ سے سینیٹر شبلی فراز اور قومی اسمبلی سے عمر ایوب کا نام فائنل۔

بانی تحریک انصاف کو وکلاء سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کے نام پیش کیے گئے تھے۔ بانی تحریک انصاف نے قرعہ فعال اپوزیشن لیڈرز کے نام کا فائنل کیا۔

مزید پڑھیں :آئین کہتا ہے قرآن اور سنت کے منافی کوئی قانون نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں