اہم خبریں

آئین کہتا ہے قرآن اور سنت کے منافی کوئی قانون نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کوئی وقتی تنظیم نہیں۔ جے یو آئی نہ ہی کسی معروضی مسئلے کی بنیاد پر وجود میں آئی۔
ہم اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔
جے یوآئی اپنی 100سالہ تاریخ رکھتی ہے۔ 1962کی آئین کو عوام کی مرضی کا آئین نہیں کہا گیا۔ 1973میں قیادت نے اختلاف رائے کے باوجود ملک کو آئین دیا۔ آج تک اس آئین کی دفاع کیلئے کام کررہے ہیں۔
آج بھی متفقہ آئین کا ٹائٹل زندہ اور برقرار ہے۔ آئین کہتا ہے قرآن اور سنت کے منافی کوئی قانون نہیں ہوگا۔ پارلیمنٹ کی خودمختاری سے کبھی انکار نہیں کیا گیا۔ آئین میں عوام کی شرکت داری کو تسلیم کیا گیا۔
حکمرانی کا حق عوام کے منتخب کردہ نمائندہ کو ہے۔ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں :وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے ریاض سے دوحہ، قطر روانہ

متعلقہ خبریں