اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ میں نمٹائے گئے اور زیر التوا مقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئیں۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ مقدمات کے نمٹانے کی تفصیلات شامل ہیں۔
ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق سپریم کورٹ میں 29 اکتوبر کو 36 مقدمات درج ہوئے اور 29 اکتوبر کو 124 مقدمات نمٹائے گئے۔گزشتہ عدالتی ہفتے میں سپریم کورٹ میں 582 مقدمات درج ہوئے اور 700 نمٹائے گئے۔
ستمبر 2024 میں 1,013 مقدمات درج کیے گئے اور 1,310 کو نمٹا دیا گیا۔مارچ 2024 میں 822 مقدمات درج کیے گئے اور 1,462 کو نمٹا دیا گیا۔ اپریل میں 1795مقدمات درج کیے گئے اور 1516 کو نمٹا دیا گیا جبکہ مئی میں 1890مقدمات درج کیے گئے اور 942 کو نمٹا دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے مطابق جون میں 1423 مقدمات دائر کیے گئے اور 804 نمٹائے گئے۔ جولائی میں 2,125 مقدمات درج کیے گئے اور 1,102 کو نمٹا دیا گیا جبکہ اگست میں 1,927 مقدمات درج کیے گئے اور 1083 کو نمٹا دیا گیا۔ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 29 اکتوبر تک زیر التوا مقدمات کی تعداد 59 ہزار 996 تھی جب کہ گزشتہ عدالتی ہفتے میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 78 تھی۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر میں تقرروتبادلے، سکندر سلطان راجہ کی اہلیہ سمیت 21 افسران تبدیل