پشاور (اے بی این نیوز ) راہنما پی ٹی آ ئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کل پنجاب کی وزیراعلیٰ نے تشویش ناک گفتگو کی۔ مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ نے اشتعال انگیز بیان دیا۔ مریم نواز کابیان سامنےآگیا کہ کس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بانی چیئرمین پر حملہ ہونے سے 3 ماہ پہلے انہوں پریس کانفرنس کی۔ اس کےبعد وزیر آباد میں عمران خان پر حملہ ہوا۔ مینڈیٹ چور نے بانی چیئرمین کیلئے غرور والے الفاظ استعمال کیے۔
ہمیشہ کچھ غلط کرنے سے پہلے یہ لوگ بیان دے دیتے ہیں۔
بار بار خیبرپختونخوا ہاؤس کو دہشت گردی کی آماجگاہ قرار دیا۔ ان کی جانب سے جو زبان استعمال کی جاری ہے وہ تشویشناک ہے۔ عمران خان پر حملے کی جےآئی ٹی کو نظر انداز کیا گیا۔
اگر بانی چیئرمین کو کچھ ہوا اس کا حساب آپ پاکستان کے عوام کو دینگے۔
عوام آپ سے حساب لینے کے لیے سڑکوں پر آئیں گے ۔ منڈیٹ چور وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی سیاست آخری داموں میں ہے۔ یہ پنجاب کی سیاست نہیں جو ختم ہو جائےگی۔ الیکن میں چوری کے باوجود پی ٹی آئی کی جیت ہوئی۔
ہمارے آخری داموں والی سیاست نہیں ہے۔ آگر پی ٹی آئی کی سیاست آخری داموں پر ہوتی تو آپ کو آئینی ترامیم کیلئے لوگوں کر خریدنا نہ پڑتا۔80 فیصد سے زیادہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت ہے۔
کوئی ایسی پارٹی نہیں جس کے ایم پی ایز روپوش ہوں۔
صرف اپنے لیڈر کی تصویر سے ہم یہاں جیتے ہیں۔ ہمیں تو بانی چیئرمین کی تصویریں بھی پرنٹ کرکے نہیں دی جاتی۔ یہ لوگ اپنے علاج اور شاپنگ کیلئےباہر جاتے ہیں۔ اب باہر بھی یہ لوگ کرپشن سکینڈل میں پیش ہوتے ہیں۔
ان کو عوام کوبہت جلد جواب دینا پڑے گا۔ عمران خان سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی تو ان پر بجلی پانی بند کیا گیا۔ ان سے زیادہ مظالم کسے پر بھی نہیں کئے گئے۔ اگر بانی کو یہ لوگ آزاد کرنے کو تیار نہیں تو یہاں لانے کی کوشش کرینگے۔
عمران خان کی آزادی کیلئے ہماری جو جدوجہد جاری رہے گی۔ آئینی ترامیم کے لیے ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔ پنجاب میں ان کی جو ناکامیاں ہیں اس کا پوراپلندہ ہے ۔ مینڈیٹ چور کی جانب سے صرف اعلان کیے جارہےہیں ۔
مزید پڑھیں :آج اگر اتحادی حکومت چل رہی ہے تو کریڈٹ آصف زرداری کو جاتا ہے،گورنر پنجاب