اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد میں گزشتہ 36گھنٹوں کے دوران بینک ڈکیتی کی 4وارداتیں کی گئیں۔ 4وارداتوں میں ایک شخص جاں بحق،9زخمی ہو گئے۔
پہلی واردات آئی نائن میں ہوئی،مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی م ہوگیا۔ بینک ڈکیتی کی دوسری واردات سیکٹر جی 15میں ہوئی ۔
دوسری واردات میں 4افراد زخمی ہوئے۔ ڈکیتی کی تیسری واردات آج سیکٹر جی نائن فور میں ہوئی۔ سیکٹر جی نائن فور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،
بینک ڈکیتی کی چوتھی واردات سیکٹر جی فورٹین فور تھانہ سنبھل کی حدود میں ہوئی۔ چوتھی واردات میں مسلح ڈاکو کیش چھین کرفرار،فائرنگ سے گارڈ زخمی
مزید پڑھیں :عمران خان کی بہنوں سے ملاقات ختم ، فیملی میڈیا ٹاک کیےبغیر واپس روانہ