اسلام آباد (اے بی این نیوز )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے عوام مہنگائی سے کتنی پریشان ہے۔ جہاں ملک کے وقار کی بات آئی ہم نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔
ڈائیلائسز سنٹر بنوانا بہت بڑا کام ہے اسے وہ سمجھ سکتا ہے جسے ضرورت ہے۔
آج اگر اتحادی حکومت چل رہی ہے تو کریڈٹ آصف زرداری کو جاتا ہے۔ عوام کو سوچنا چاہیے کون ہے جو صرف نعرے لگاتا ہے اور کون کام کرتا ہے۔ میں متوسط طبقے سے ہوں ،عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔
سکولز پرائیویٹ نہیں کرنے چاہئیں حکومت سٹاف کی کمی پوری کرے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی بہنوں سے ملاقات ختم ، فیملی میڈیا ٹاک کیےبغیر واپس روانہ