لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا، پتھراؤ اور ڈنڈے چلنے سے متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔ایس پی سیکورٹی عبدالوہاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی اور پولیس افسران کو صورتحال قابو میں لانے کا حکم دیا۔
انہوں نے طلباء کو پرامن رہنے اور قانون ہاتھ میں نہ لینے کی تلقین کی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق پشتون کونسل اور جمعیت کے طلباء کا جھگڑا ہوا۔ پتھراؤ اور ہاتھا پائی میں متعدد طلباء کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
لڑائی جھگڑا کالج میں اس وقت ہوا جب پختون کونسل کے اسٹوڈنٹس کلچرل ڈانس کے لئے آئے تھے۔جمعیت طلباء نے منع کیا اور ساؤنڈ سسٹم توڑ دیا ۔
لاہور میں سموگ میں اضافہ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا حکم