اہم خبریں

قومی اسمبلی اجلاس،حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی،واک آئوٹ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخی بھی دیکھنے میں آئی، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے رسمی واک آؤٹ کیا جبکہ عبدالقادر پٹیل کے ایک جملے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسد قیصر کی تقریر کے جواب میں عبدالقادر پٹیل نے تقریر شروع کی اور اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر شیر افضل مروت نے کورم کی نشاندہی کردی اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے رسمی واک آؤٹ کیا تاہم جے یو آئی ف کے ارکان نے واک آؤٹ نہ کیا، گنتی کرانے پر کورم پورا نکلا اور اجلاس کی کاروائی جاری رہی۔

بعد ازاں اپوزیشن ارکان نے عبدالقادر پٹیل کے ایک جملے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے احتجاج کیا اور وہ جملہ حذف کرنے کا مطالبہ کیا اپوزیشن ارکان نے گو پٹیل گو کے نعرے بھی لگائے، ڈپٹی اسپیکر اپوزیشن کے مطالبے پر عبدالقادر پٹیل کا ایک جملہ اجلاس کی کاروائی سے حذف کردیا۔

مزید پڑھیں :جیل میں عمران خا ن کی بجلی بند اور سیل سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا،سلمان اکرم راجہ

متعلقہ خبریں