اہم خبریں

عوامی توجہ ہٹانے کیلئے 27ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا گیا، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت بجلی بلوں پر عوام کو فوری ریلیف دے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کم ازکم 85روپے کمی کی جائے۔
26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عدالت جائیں گے۔ عوامی توجہ ہٹانے کیلئے 27ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا گیا۔ پنجاب میں 13ہزار سکولوں کی پرائیویٹائزیشن کی مزاحمت کرتے ہیں۔
معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔
جماعت اسلامی کی ”حق دو عوام کو“ تحریک، ممبر شپ مہم جاری ہے۔ ہر طبقہ فکر کو منظم کر کے ظالم حکمرانوں کے خلاف جدوجہد میں مزید تیزی لائیں گے۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے فواد چوہدری کو خاموش رہنے کی ہدایت کی میں نے بھی ان کو چپ رہنے کا مشورہ دیا ہے،فیصل چوہدری

متعلقہ خبریں