اہم خبریں

ایران کا اسرائیل پر حملے کا اعلان،پاسداران انقلاب کی تلخ نتائج” کے لیے تیار ر ہنے کی وارننگ

تہران ( اے بی این نیوز    )ایران نے اسرائیل کے خلاف جواب دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغی نے بتایا کہ تہران اسرائیل کے فضائی حملے کے جواب میں تمام دستیاب ذرائع استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایرانی وزیر خارجہ کا خط
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو ایک خط میں ایران کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اسرائیل کی “مجرمانہ جارحیت” کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

ایرانی صدر کا بیا، جنگ نہیں چاہتے، لیکن جوابی کارروائی ناگزیر

ایرانی صدر مسعود پیشکیان نے کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر کی وارننگ: “تلخ نتائج” کے لیے تیار رہو

آئی آر جی سی کے سربراہ حسین سلامی نے اسرائیلی فضائی حملوں کو “غلطی اور بے بسی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے منسلک جنگجو اسرائیل کے خلاف تلخ اور ناقابل تصور نتائج دے سکتے ہیں۔

اسرائیل کا دعویٰ: ایران کو بھاری نقصان پہنچایا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جبکہ ایرانی روحانی پیشوا خامنہ ای نے اس دعویٰ کو مبالغہ آمیز قرار دیا۔

امریکی صدر بائیڈن کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل
امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں مصر اور قطر بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کا خفیہ اجلاس طلب کر لیا
ایرانی دھمکی کے پیش نظر، اسرائیلی وزیراعظم نے سیکیورٹی خدشات کے تحت کابینہ کا اجلاس ایک خفیہ مقام پر بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔مشرق وسطیٰ میں تناؤ کی صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے، عرب ممالک نے اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امن کی اپیل کی ہے

مزید پڑھیں :عمران خان کے حکم پر پہلا جلسہ پشاور میں ہوگا،علی امین گنڈا پور

متعلقہ خبریں