اہم خبریں

عوام کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے،حکومت اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے، عمر ایوب خان

لاہور ( اے بی این نیوز   ) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ الیکشن کا ہمارا مطالبہ بالکل ٹھیک اور جائز ہے۔ چیف جسٹس یحی آفریدی ایک اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان عدل اور انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہیں امید ہے وہ انصاف کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قانون کے مطابق فیصلے کریں گے اور اپنے فرائض منصبی صیح طریقے سے ادا کریں گے۔ 26 ویں ترمیم کا طریقہ کار بھی غلط تھا۔ جس پارلیمنٹ نے ترمیم کی اسکا وجود ہی غلط ہے ۔

موجودہ ہاؤس فارم 47 کی جعلی حکومت ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ

پارلیمان کا اہم جزو ایوان بالا مکمل نہیں ہے۔ خیبر پختونخواہ کی نشستیں مکمل نہیں ہیں۔ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اور مخصوص نشستیں الیکشن کمیشن نہیں دے رہا۔
ترامیم سے پہلے ہمارے ارکان کو اغواء کرکے زدکوب کیا گیا۔

اسپیشل کمیٹی کا کام ارکان اسمبلی کے استحقاق بحال کرنا تھا ترمیم پر کام اس کا مینڈیٹ نہیں تھا۔اسپیشل کمیٹی کا کام ایم این ایز کی سہولیات دیکھنا تھا۔
اسپیشل کمیٹی کے چئیرمین خورشید شاہ کو معلوم نہیں تھا کہ دسویں میٹنگ کا مسودہ کیا تھا

یہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی اور نہ ہی ملک کے مسائل حل کر سکتی ہے۔ عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے اور بے روزگاری ہے۔ حکومت اپنی عیاشیوں میں لگی ہے۔ کرپشن کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں افراتفری ہے، پنجاب میں کچے کے ڈاکو کنٹرول میں نہیں۔

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس،جسٹس منصور شاہ کی سعودی عرب سے آن لائن شر کت

متعلقہ خبریں