لاہور(نیوز ڈیسک ) بھارت سے آنے والی آلودہ ہوا لاہور کے لیے زہر بن گئی، سموگ کی مجموعی شرح 500 سے تجاوز کر گئی۔فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور دنیا کا پہلا نمبر بن گیا ہے۔ سموگ کے باعث لاہور میں پیر سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق لاہور کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکول کے اوقات صبح 8 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوں گے جس کا اطلاق آج یعنی 28 اکتوبر 2024 سے 31 جنوری 2025 تک ہوگا۔
بیرونی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔لاہور میں 31 جنوری 2025 تک ہر قسم کے آتش بازی پر سخت پابندی رہے گی۔ماہرین نے مشورہ دیا کہ لوگ سموگ سے بچنے کے لیے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اپنائیں، گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں اور کھلی جگہوں پر زیادہ دیر تک نہ رہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزپیر 28اکتوبر 2024 سونے کی قیمت