سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے (28 اکتوبر تا یکم نومبر) کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس میں 968 مقدمات کی سماعت کے لیے 8 ریگولر بینچ مقرر کیے گئے ہیں۔
کاز لسٹ کے مطابق، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل پہلا بینچ 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔
دوسرا بینچ، جس میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل ہیں، بھی 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔
تیسرا بینچ، جسٹس امین الدین اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ہے، یہ بھی 140 مقدمات سنے گا۔
چوتھے بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، اور جسٹس شہزاد احمد شامل ہیں، جو 58 مقدمات کی سماعت کرے گا۔
پانچویں بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں، اور یہ بینچ 140 مقدمات سنے گا۔
چھٹا بینچ، جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں، بھی 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔
ساتواں بینچ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا، جو 140 مقدمات کی سماعت کرے گا۔
آٹھواں بینچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں پر مشتمل ہوگا، اور یہ بینچ پورے ہفتے میں 70 مقدمات کی سماعت کرے گا۔