اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف اوربلاول بھٹو کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے اس اہم ترمیم کے حوالے سے مشاورت کی۔ اس ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، اور اسپیکر سردار ایاز صادق بھی شریک تھے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو جلد پیش کیا جائے گا، جس میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ یہ ترمیم ملک کی سیاسی اور انتظامی صورتحال میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں