اہم خبریں

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کے بعد سپریم کورٹ نے اگلے ہفتے کے لیے ججز کا روسٹر جاری کردیا ہے۔

28 اکتوبر سے یکم نومبر تک سپریم کورٹ میں آٹھ مختلف بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہوں گے۔

بنچ نمبر دو میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ، جبکہ بنچ نمبر تین میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت موجود ہوں گے۔

بنچ نمبر چار میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد شامل ہوں گے، جبکہ بنچ نمبر پانچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔

اس کے علاوہ، بنچ نمبر چھ میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں، جبکہ بنچ نمبر سات میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان ہوں گے۔ بنچ نمبر آٹھ ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ خبریں