اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) نامزد چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس یحییٰ آفریدی آج (ہفتہ) اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب آج صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔
صدر آصف علی زرداری نامزد چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔نامزد چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ارکان پارلیمنٹ کو بھی دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں، تقریب میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔دوسری جانب تقریب حلف برداری کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:� حافظ آباد، پولیس اور انتظامیہ کی کارروائی، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر تالہ لگادیا