اسلام آباد( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی راہنما علی بخاری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترامیم لاکربحران پیداکرنےکی کوشش کی گئی۔ عمرعطابندیال نےہمارےخلاف رات12بجےعدالتیں لگائیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
سوموٹولےکررات کوعدالتیں کھولی گئیں۔
ملک میں آئین وقانون میں بگاڑپیداکرنےکی کوشش کی گئی۔ مخصوص نشستوں کےکیس میں ہمارےساتھ ناانصافی کی گئی۔ رہنما ن لیگ علی گوہربلوچ نے کہا کہ سمجھتےہیں کسی جج کومخصوص پارٹی کوسپورٹ نہیں کرناچاہیے۔
مخصوص نشستوں کےکیس میں باربارفیصلہ دےکربحران پیداکیاگیا۔ جسٹس فائزعیسیٰ نےمخصوص نشستوں کےحوالےسےاختلافی نوٹ لکھا۔ جسٹس فائزعیسیٰ پاکستان کی تاریخ کےقابل ترین جج ہیں۔
رہنماپیپلزپارٹی قادرمندوخیل نے کہا ہے کہ تاریخ میں دیکھاجائےتوجسٹس فائزعیسیٰ کادوراچھارہا۔ جانےوالےچیف جسٹس کےبارےمیں بہت کچھ کہاگیا،بدقسمتی سےعدلیہ کومتنازعہ بنانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ جسٹس فائزعیسیٰ نے جیسےفیصلےدیےاورکسی میں اتنی جرأت نہیں تھی۔
مزید پڑھیں :ناروے میں مقیم سیاسی جماعت عمران خان کی رہائی کے لیے بین الاقوامی مہم چلائے گی